ابنا: سراوان سے رپورٹ کے مطابق سیستان و بلوچستان صوبے کے شہر ،گشت اور نواحی علاقوں میں کل آنیوالے شدید زلزلے کے باعث اگر چہ مالی نقصانات ہوئے ہیں لیکن اس میں صرف ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ۔ جاں بحق ہونیوالا شخص زلزلےکے وقت پہاڑوں میں جڑی بوٹیاں جمع کررہا تھا جو پتھر گرنے کے سبب جاں بحق ہوگیا۔ غیرملکی ذرائع نے ابتدائی طور پر اس زلزلے میں چالیس اموات کی خبر دی تھی لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ عینی شاہدین اور سرکاری اداروں کے اعلان کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں صرف 12 افراد زخمی ہوئے جن میں کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے اور بعض کو ابتدائی علاج و معالجے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ بلوچستان کے شہر گشت میں زلزلے کے باعث بعض کچے مکانات کی دیواریں گری ہیں یا ان میں دراڑیں پڑی ہیں۔ علاقے میں بجلی ،پانی اور مواصلاتی نظام بحال ہے ۔ شدید زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ۔ علاقے میں ریڈ کرسنٹ اور دوسرے امدادی اداروں کی ٹیمیں تعینات ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے پوری طرح چوکس ہیں۔ایران کے سیستان وبلوچستان کے شہر سراوان سے 65 کلومٹر دور "گشت" اور نواحی علاقوں میں کل شدید زلزلہ آیا جسکی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ نصف صدی میں یہ سب سے بڑا زلزلہ رہا ہے۔
.....
/169